اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مظفر گڑھ : ریسکیو اہلکار کا قابل تحسین کارنامہ

مظفر گڑھ : ریسکیو 1122 کے اہلکار نے ایک غریب خاتون کو کھلے آسمان تلے گلی میں جڑواں بچوں کو جنم دینے میں مدد فراہم کر کے تین قیمتی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

مظفر گڑھ کے ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کے مطابق تین اپریل کو صبح کے وقت ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ علی پور بائی پاس کے ایک علاقے میں خاتون گلی میں شدید درد سے کرا رہی ہے۔ اس کو فی الفور طبی امداد کی ضرورت ہے۔جس کے بعد ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن محمد نعیم کو فی الفور خاتون کی مدد کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

ریسکیو اہلکار محمد نعیم نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ دی کہ خاتون زچگی کے عمل سے گزر رہی ہے اور ایک بچے کو جنم دے چکی ہے جبکہ دوسرا بچہ ڈیلوری کے عمل سے گزر رہا تھا اور ایسی صورتحال میں خاتون کو ہسپتال پہنچانا ممکن نہیں۔ریسکیو ادارے نے محمد نعیم کو ہدایت کی کہ وہ خاتون کی موقع ہی پر مدد کریں اور ان کے لیے مزید مدد بھی روانہ کی گئی۔تاہم محمد نعیم نے مزید ریسکیو عملہ پہنچنے سے قبل ہی طبی امداد دینے کے بعد زچہ و بچہ کو ہسپتال پہنچادیا۔محمد نعیم کا کہنا تھا کہ خاتون کے بچوں کو جنم دینے کے فوراً بعد زچہ وبچہ کو ایمبولینس میں منتقل کیا گیا اور آکسیجن فراہم کی جبکہ خاتون کو درد کش ٹیکہ لگایا۔