اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،اسد عمر بھی سوار تھے

کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئر پورٹ پر اتارلیا گیا اور مسافروں کو ایئر پورٹ لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔ سیرین کے جہاز میں فنی خرابی کو چیک کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی جہاز میں موجود تھے۔ وہ کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے۔ اب وہ پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
پرواز نمبر ای آر 502 ایک بجے کے قریب روانہ ہوئی تھی اور اسے دو بج کر دس منٹ پر واپس اتارا گیا۔