اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پہلی سے آٹھویں جماعت تک سکول 28 اپریل تک بند

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے متاثر اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہوں گی، 28 اپریل کو کورونا صورتحال کا جائزہ لے کر دوبارہ فیصلہ کریں گے، نویں سے بارہویں تک کلاسز 19 اپریل سے شروع ہوں گی، نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے، او لیول امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز کی آن لائن کلاسز ہوں گی، یونیورسٹیز سے انٹری ٹیسٹ کی تاریخیں بڑھانے کا کہا ہے، اے اور او لیول کے امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے، اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، اے اور او لیول کے امتحانات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
شفقت محمودنے مزید کہا کہ دنیا کے 80 فیصد ممالک میں امتحانات ہو رہے ہیں، بچوں کا مستقبل اور ان کی صحت ہمارے لیے اہم ہے، کورونا سے متاثرہ اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، شیخوپورہ کے اضلاع شامل ہیں۔