اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ڈی ایم کی ڈوبتی کشتی کو ایک اور جھٹکا ،اے این پی کا علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کے بعد اے این پی نے سخت رد عمل دیتے ہوئے اپوزیشن اتحاد سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کا اجلاس ہوا، مرکزی مجلس و عاملہ کا اجلاس مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس کے بعد امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ آج پارٹی اجلاس میں شوکاز نوٹس کا جائزہ لیا گیا، پارٹی اجلاس کا ایجنڈا صرف شوکاز نوٹس تھا۔ نائب صدر کی حیثیت سے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ اے این پی اپوزیشن اتحاد سے تمام عہدے چھوڑ دے گی۔