اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مہنگائی میں پستی عوام پر بجلی بم گرادیا گیا

نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا۔اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30مارچ 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، اور 64 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ یہ اضافہ صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا اور ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا،کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔