اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے شوہر پرنس فلپ انتقال کر گئے

لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر پرنس فلپ انتقال کر گئے ہیں۔وہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ برطانیہ کے شاہی خاندان نے پرنس فلپ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کا گزشتہ ماہ لندن کے ہسپتال میں دل کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد انھیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔ وہ تقریباً ہفتوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947ء میں ہوئی تھی اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔ ان کی عمر 99 برس تھی۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی جانب سے انتہائی دکھ کیساتھ ان کے شوہر پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا جاتا ہے۔ پرنس فلپ کی جمعے کی صبح ونڈسر کاسل میں پرسکون موت ہوئی۔

شہزادہ فلپ کی وفات پر برطانوی رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پورا برطانیہ ملکہ اور شاہی خاندان کے غم میں شریک ہے۔ ملکہ الزبتھ کے ساتھ ہم سب آج غمزدہ ہیں۔