اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

خیبرپختونخوا حکومت میں ہلچل: تین مشیر اور ایک معاون خصوصی مستعفی

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے 3 مشیر اور معاون خصوصی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء اللہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ میرے اوپر حلقے کی ذمہ داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء اللہ بنگش کے استعفے کی کوئی اور وجوہات نہیں، انہوں نے اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی وجوہات بتائی ہیں۔

وزیراعلی کےمشیربرائے انرجی حمایت اللہ اور وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سیدغازی غزن جمال بھی مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال تک وزیراعلی کی قیادت میں محکمہ ایکسائز میں بہتری لانے کی ہرممکن کوشش کی لیکن معاملات اب بس سے باہرہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی اپنی ٹیم کے مذکورہ ارکان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ دو سے تین وزراء کےاستعفے بھی آسکتے ہیں۔