اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سندھ حکومت کا تمام تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر بھی بند کرنے کا اعلان ۔

کراچی: سندھ حکومت کا صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر بھی بند کرنے کا اعلان ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر اور اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، اور سیکریٹریز اپنا ضروری اسٹاف دفتر بلائیں گے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو بند کیا جارہا ہے، سرکاری دفاتر میں بھی صرف 20 فیصد ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا۔