اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کر دی۔

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے عید الفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کر دی۔

این سی او سی نے وزارت داخلہ سے سفارش کی ہے کہ 10 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیاں دی جائیں۔ وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد ہی وزارت داخلہ نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کی تیسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران 70افراد موت کی نیند جا سوئے، ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی، 4 ہزار 825 نئے مریض بھی رجسٹرڈ ہوئے۔