اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس، کئی شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

لاہور: اپیکس کمیٹی کا اجلاس،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کی شرکت
لاہور سمیت 10 فیصد سے زائد شرح والےپنجاب کے کئی شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز، اجلاس میں 8 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں بھی پابندیاں سخت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، شرح اموات، کورونا ایس او پیز پر موثر عملدرآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ کورونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے شاندار خدمات پر ہیلتھ پروفیشنلز کو خراج تحسین پیش کیا۔