اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور اہلیہ ملینڈا گیٹس نے راہیں جداکر لیں۔

واشنگٹن: مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے ستائیس سالہ رفاقت کے بعد ٹویٹر پر طلاق کا اعلان کر دیا۔

دونوں کی شادی 27 سال برقرار رہی۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی بیوی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تین بچوں کو پروان چڑھایا لیکن مزید اکٹھے نہیں چل سکتے، بہت سوچ بچار کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں بل ملینڈا فاؤنڈیشن میں مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔ دونوں مشترکہ طور پر فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔