اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مسئلہ کشمیر کے حل کا وقت آگیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، جب کہ پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔
آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی ،تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، بحیثیت فوجی ہم مادر وطن کا دفاع کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوںنے مزید کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر بہاد کشمیریوں کی عظیم جد و جہد کو نہیں بھولنا چاہئے، اس انسانی المیے کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا وقت آگیا ہے۔