اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان کا فلسطینی صدر محمود عباس کو فون

وزیراعظم عمران خان کا فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا، رابطے کے دوران فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی جائز جدوجہد کے لئے پاکستان کی جانب سے مستقل حمایت کا عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ظالم اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر ہونے والے حملے پر مذمت کی اور غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچوں سمیت سویلین شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مل کر مسئلہ فلسطین پر کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے فلسطینی صدر کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو متحرک کرنے میں پاکستان کی کوششوں کی یقین دہانی کرائی اور بحرانی صورتحال کے دوران پاکستانی قیادت کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے پاکستان کی طرف سے ملنے والی حمایت کا خیر مقدم کیا اور غزہ اور مسجد اقصیٰ پر ہونے والے حملے پر پاکستانی قیادت کے ردعمل اور اس کے بیانات کی تعریف کی۔محمود عباس نے وزیر اعظم عمران خان کو حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا اور آئندہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔