کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا وائرس کے وجود کا پتہ لگانے کا حکم دیدیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا وائرس کے وجود میں آنے کا پتہ لگانے کا حکم دیدیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق انٹیلجنس ایجنسیز کی رپورٹ منظر عام پر آئی جس میں کہا گیا ہے کہ چینی شہر ووہان کے انسٹیٹیوٹ میں سال 2019 میں متعدد ریسرچرز بیماری کے بعد اسپتال میں داخل کیے گئے تھے، اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد صدر جو بائیڈن کو وائرس کے وجود میں آنے سے متعلق مزید تحقیقات کے لیے شدید عوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے انٹیلیجنس ایجنسیز کو کورونا وائرس کے وجود میں آنے سے متعلق پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات کا حکم دیا ہے۔