اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وزارت تعلیم کادسویں اور بارہویں کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال امتحانات لازمی ہوں گے جبکہ نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر10 جولائی کے بعد لیے جائے گے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود کا کہنا تھاکہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں جتنے فیصلے ہوئے تمام متفقہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی حکومت کیلئے آسان نہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق سب صوبوں کی مشاورت سے فیصلے کیے جبکہ وبا کی صورت میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا۔