اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,943FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سندھ بھر میں نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کا آغاز۔ نویں اور دسویں جماعت کے طالبعلموں کے صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائینگے۔جس کا دورانیہ2گھنٹوں پر محیط ہوگا۔
میٹرک بورڈ کے تحت ایک برس بعد9 اور10 جماعت کے طالبعلم امتحانات دیں گے۔ نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے 438 امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔جس میں 185 سرکاری سکول اور 253 نجی سکول شامل ہیں۔ ان مراکز میں سے طالبات کیلئے 201 اور طلباء کیلئے 237 امتحانی مراکز شامل ہیں۔
سندھ بھر میںمجموعی طور پر 3 لاکھ 48 ہزار 249 طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔9ویں جماعت کے سائنس گروپ میں ایک لاکھ 56 ہزار 512 جبکہ 10ویں جماعت میں ایک لاکھ 54 ہزار 57 امیدوار شریک ہوں گے۔ جنرل گروپ کے امتحانات میں 37 ہزار 680 امیدوار شریک ہو رہے ہیں۔