اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

طورخم بارڈر پر ہر قسم کی روانگی اور آمد بند

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ این سی او سی کی تجویز پر آج سے طورخم بارڈر پر ہر قسم کی روانگی اور آمد بند رہے گی، طورخم بارڈر پر امیگریشن نئی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر نے کورونا وبا کے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی صدارت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ خلاف ورزیاں ریسٹورنٹ، ان ڈور جمنیزیم، شادی ہال، ٹرانسپورٹ، بازاروں، سیاحت اور دیگر سیکٹرز میں دیکھی گئیں۔
این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام چیف سیکرٹریز پر مشتمل خصوصی اجلاس بلا لیا گیا ہے۔ جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔