اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ٹرمپ نے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوگل، فیس بک اور ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل، سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر کے سی ای اوز کے خلاف فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا گیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے حامیوں کو حملے پر اکسایا۔