اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے اور نہ ہی باہر

آزاد کشمیر میں خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ میرے والد اور مریم نواز خالص کشمیری ہیں، یہاں ہر شخص میں مجھے نواز شریف نظر آرہا ہے، سابق وزیراعظم ہر شخص کے دل میں بستے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کا لیڈر اور سپہ سالار وہی ہوسکتا ہے جو وزیر اعظم ہوتا ہے بھارتی وزیر اعظم پہاکستان کی دھرتی پر تشریف لاتے ہیں، مسئلہ کشمیر نواز شریف کی قیادت میں حل ہوگا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ کی نہ گھر میں عزت ہے اور نہ ہی باہر، وہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر پاکستانیوں کو کہتا ہے کہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرو۔ عوام کی خاموشی ختم ہوگئی عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کانام نہیں لے رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا عمران خان جیسی سوغات کو جہاں سے لائے ہو واپس لے جاؤ،آج وہی سوغات پاکستانیوں پر قہر بن کر ٹوٹی ہے، سلیکٹڈ نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا،ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں