اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کورونا کی شدت میں اضافہ:سندھ میں پابندیوں کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب سکولوں سمیت تعلیمی ادارے ، عوامی پارکس اور ہوٹل جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور دوبارہ پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت اسکول اور تمام تعلیمی ادارے جمعہ سے اور انڈور ڈائننگ کو کل رات سے بند کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے، کینجھرجھیل بھی جمعہ سے بند کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سینما ، انڈور جمز اور انڈور کھیلوں پر بھی پابندی ہو گی۔