چینی سفیر کی شیخ رشید کی رہائشگاہ آمد،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

تفصیل کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ عید کی مبارکباد دینے کیلئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی سفیر نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے چینی سفیر سے داسو بس حادثے میں جاں بحق چینی ورکرز کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

5 + 5 =