اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیالکوٹ :ہجوم کا توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری کا قتل

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک )تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے غیر ملکی مینیجر کو ملازمین نے توہین مذہب کے الزام میں قتل کرکے لاش جلادی۔ ملازمین نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے مینیجر پر تشدد کیا پھر اس کی لاش کو نذر آتش کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان کے لیے شرمناک دن ہے، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ توہین رسالتؐ کے حوالے سے قانون موجود ہے، یہ واقعہ غیر اسلامی اور غیر انسانی ہے، پاکستان علما کونسل اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دلانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔واضع رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں اب تک توہین مذہب یا رسالت ﷺ کے الزام میں قتل کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں اکثر مقتولین بعد میں بے گناہ قرار دیے گئے۔