اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیالکوٹ واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار، یہ کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سیالکوٹ (آن لائن) پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ۔ملزم کا نام فرحان ادریس بتایا جا رہا ہے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے تشدد کرنے اور اشتعال انگیزی میں ملوث ملزمان میں سے ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کر لیا ہے۔مرکزی ملزم فرحان ادریس کو ویڈیو میں تشدد کرتے اور اشتعال دلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ میں ملوث 100سے زائد افراد کو حراست میں لےلیا ہے، جن کے کردار کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار سارے معاملہ کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔آر پی او گوجرانولہ، ڈی پی او سیالکوٹ سمیت سینیئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں