اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سانحہ کھاریاں میں قتل ہونے والے 4 افراد کا مقدمہ درج

کھاریاں (اعجاز ای جے )کھاریاں سے ڈنگہ روڈ پر واقع ثاقب پلازہ میں صبح 12 بجے کے قریب 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جو آپس میں رشتہ دار تھے ۔ تھانہ کھاریاں میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق پروین اختر زوجہ محمد یعقوب قوم موچی ساکن موہری شریف بعمر 53/54 سال نے مئوقف اختیار ہے کہ میں موہری شریف کی رہائشی ہوں اور خانہ داری کرتی ہوں ۔ میں نے اپنی بیٹیوں ربیعہ بی بی بعمر 23/24 سال اور زینب بی بی بعمر 22/21 سال کی شادی بالترتیب مسمیان اسرار مرتضیٰ ولد غلام مرتضیٰ قوم موچی سکنہ موہری شریف ، نعمان ولد رئوف حسین قوم موچی ساکن خانپور سے کر رکھی ہے۔ اسرار اپنی بیوی ربیعہ کے ہمراہ ثاقب پلازہ کھاریاں کرایہ پر مکان میں رہائش پذیر ہے

جب کہ میرا دوسرا داماد نعمان اور بیٹی زینب بی بی ان کے پاس مہمان آئے ہوئے تھے ۔ جمشید نسیم ولد گلزار نسیم ساکن ثاقب پلازہ کھاریاں ڈنگہ روڈ نے بذریعہ ٹیلیفون اطلاع دی کہ آپ کا نواسہ مسیمی یحیٰ اسرار بعمر 2 اڑھائی سال اپنے گھر کے کچن میں سے باہر دیکھ رہا ہے اور باہر نکلنا چاہتا ہے ۔ لیکن دروازہ اندر سے بند ہے کافی کوشش کے باوجود کوئی بھی دروازہ نہ کھول رہا ہے جو میں محمد قذافی ، محمد شبیر کیساتھ پلازہ پر آگئے ہماری موجودگی میں ریسکیو 1122 ٹیم نے کچن والی گرل کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور میرے نواسے یحیٰ اسرار کو بحفاطٹ باہر نکالا اور مین دروازہ جو کہ اندر سے بند تھا کی چٹکی بذریعہ عملہ 1122 کھول کر اندر داخل ہوئے توہ ہم دیکھا کہ میرے داماد اسرار مرتضیٰ کی نعش مین دروازے کے پاس جب کہ میری بیٹیوں اور نعمان کی نعشیں سامنے کمرے میں خون میں لت پت پڑی ہیں ، پسٹل بھی نعمان کے قریب ہی پڑا ہے ۔ اہل محلہ نے بھی ہمارے ہمراہ نعشیں دیکھیں ۔ پولیس اس وقت مصروف تفتیش ہے ۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کھاریاں فراست اللہ چھٹہ ڈی پی او گجرات عمرسلامت اور ڈی ایس پی کھاریاں بھی موقع پر پہنچ گئے۔فی الوقت ایف آئی آر نامعلوم افراد کیخلاف درج کی گئی ہے ۔