اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستان دہشت گردی سے صحیح طریقے سے نمٹا ، امریکا کا اعتراف

واشنگٹن (آن لائن )سال 2020 میں پاکستان میں دہشت گردی کے حملے جاری رہے، اس دوران پاکستانی فوج اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گروہوں کے خلاف کاروائی کی۔ امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فوج اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف موثر کارروائی کی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اہم اقدامات کئے۔امریکی وزارت خارجہ نے سال 2020 کی دہشت گردی پر رپورٹ جاری کردی ہے ، رپورٹ میں امریکا نے پاکستان کے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کو سراہا۔امریکا نے رپورٹ میں افغان امن عمل میں اہم کردارا ادا کرنے پر پاکستان کے اقدام کی تعریف کی۔