اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چین :چائنہ میں بہت بڑا پل ٹرکوں کے وزن سے گر گیا ، 4 ہلاک 8 زخمی

بیجنگ(آن لائن ) ہلاک ہونے والوں میں مزدور بھی شامل ہیں۔ پل پر سے گزرنے والے 4 ٹرک بھی نیچے گر گئے جب کہ ایک کار پل کے نیچے دب کر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران 198 ٹن وزنی 3 ٹرک پل پر گزر رہے تھے اور پل میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ اتنے وزن کے بعد قائم رہ پاتا۔ پل سے گرنے والے 2 ٹرکوں کے ٹکڑے ہوگئے۔زیادہ وزن کے باعث گرنے والا پل 11 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے اہلکار جائے وقوعہ پر واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے ۔چین کی معروف ہائی وے پر فلائی اوور کا ایک حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثے میں 8 افرادزخمی دوکی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ایزہو کی ایکسپریس وے پر تعمیر کردہ پل 1,640 فٹ بلندی سے نیچے سڑک پر گر گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔جس وقت پل گرا وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔