اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پنجاب میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

لاہور(آن لائن ) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے بورڈ اجلاس میں امتحانات کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کیا، اجلاس میں تمام نو بورڈز جن میں لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، ملتان ، راولپنڈی اور سرگودھا بورڈ کے عہدیدار شامل تھے۔ پنجاب میں صوبے بھر کے تمام نو بورڈز کے سال 2022 کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
صوبے کے تمام نو بورڈز کے سال 2022 کے لیے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 10 مئی 2022 سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 18 جون 2022 سے ہو گا۔خیال رہے کہ ان دنوں پنجاب کے 24 اضلاع کے تعلیمی اداروں موسم سرما کی چھٹیاں جاری ہیں جو کہ 6 جنوری تک ہونگی جبکہ دیگر اضلاع جن میں جہلم، میانوالی، اٹک، مظفرگڑھ، چکوال، بھکر،راولپنڈی، راجن پور،لیّہ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور چنیوٹ شامل ہیں ، ان میں سردیوں کی چھٹیاں 3جنوری تا 13 جنوری 2022 تک ہوں گی۔