اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کی موجیں ختم

لاہور(آن لائن ) ایڈیشنل ایس پی سٹی ٹریفک پولیس لاہور شہزاد خان کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائیاں ہونگی۔ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوچکی ہے۔فی الوقت کاروں اور دیگر بڑی گاڑیوں کے سواروں پر 2 ہزار جرمانہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے موٹر سائیکل سواروں کو معمولی جرمانے کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی دی جاری ہے۔ واضع رہے کہ لاہور میں پولیس حکام نے شہریوں کو جلد از جلد لائسنس بنوا کر بھاری جرمانوں سے بچنے کا موقع فراہم کیا تھا جس کیلئے 31 دسمبر تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی کہ اس دوران شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیں۔