اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عوام کو نیا سال انجوائے کرنے دیں’ خوشیاں کھل کے منائیں۔عدالت کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن ) پابندی کی وجہ یہ تھی کہ ایک شہری کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ سال نو کے آغاز پر بڑے شاپنگ مال پر30منٹ تک فائر ورکس شو کیاجاتا ہے، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، جی ٹی روڈ بھی ساتھ ہے اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔جبکہ ڈپٹی کمشنرنے31دسمبررات کےلیے این او سی جاری کیا لہذا عدالت اسے معطل کرے۔
عدالت عالیہ نے نئے سال کی خوشی میں فائر ورکس شو روکنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ ساری دنیا میں ہوتاہے صرف یہاں نہیں ہورہا، یہ تو ابھی سعودی عرب میں بھی ہوا ہے، پبلک کو انجوائے کرنےدیں۔یہ کہتے ہوئے عدالت نے آتش بازی روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔مگر واضع رہے کہ یہ پابندی صرف فائر ورکس کیلئے تھی ۔دوسری جانب ہر سال کی طرح ملک بھر میں پولیس ہلڑ بازی ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح چوکس ہے