اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

43 نئے کیسز رپورٹ پاکستان میں اومیکرون کی وباء پھیلنےلگی

لاہور(آن لائن )تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں اومیکرون کے 33 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی کل تعداد اب 110 تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان میں اومیکرون کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق اومیکرون کے زیادہ تر کیسز کراچی سینٹرل اور کراچی ویسٹ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی نے آج سے ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے خلاف بوسٹر ڈوز لگانے کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق بوسٹر ڈوز کورونا وائرس ویکسین کی آخری خوراک سے 6 ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی اور 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔