اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بھارتی دھمکیاں خطے کے امن کو داؤ پر لگائے ہوئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی دھمکیوں سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی جانب سے مختلف الزامات اوردھمکیاں سامنے آئیں، بھارتی ملٹری لیڈرشپ کی دھمکیاں خاص سیاسی سوچ کی نشاندہی کرتی ہیں۔میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہوا ہے اور دہشت گردی کے نام پر معصوم کشمیریوں کونشانہ بنارہی ہے۔ایک پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت 2003کے سیزفائر پر فروری 2021میں رابطہ ہوا، اس انڈراسٹینڈنگ کے تحت ایل اوسی پورا سال پرامن رہی اور ایل اوسی کے اطراف مقیم آبادی کے حالات میں بہتری آئی۔