اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شاہین آفریدی کا تیسرا نمبر، بابر کی آٹھویں پوزیشن،نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری

دبئی(آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے ،باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی تیسرے نمبر پر جبکہ بلے بازوں میں بابراعظم کی آٹھویں پوزیشن بن گئی ۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں جیسن ہولڈر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، مچل سٹارک پانچویں، بین سٹوکس چھٹے، کائل جیمی سن ساتویں، پیٹ کومنز آٹھویں، کرس ووکس نوویں اور کولن ڈی گرینڈ ہوم 10 ویں نمبر پر ہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز پہلے، روی چندرن ایشوین دوسرے، شاہین شاہ آفریدی تیسرے، ٹم ساؤتھی چوتھے، جیمز اینڈرسن پانچویں، کاگیسو ربادا چھٹے، جوش ہیزل ووڈ ساتویں، نیل ویگنر آٹھویں، جسپریت بمرا نوویں اور مچل سٹارک 10 ویں نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں مارنوس لابوشین پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جو روٹ دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، سٹیو سمتھ چوتھے، روہت شرما پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، دیموتھ کرونارتنے ساتویں، بابراعظم آٹھویں، ویرات کوہلی نوویں اور ٹریویس ہیڈ 10 ویں نمبر پر ہیں۔