اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع

گلگت(آن لائن )ذرائع کے مطابق اس حوالے سے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ کوہستان کمیلا کے قریب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ہے۔گلگت کے تھانہ پٹن پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ ک یوجہ سے قراقرم ہائی وے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اورراولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔علاقے سے موصولہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ قراقرم ہائی وے کی بندش سے مسافروں کو سخت مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رات میں سڑک کی بحالی کا کام سرانجام نہیں دیا جا سکتا ہے، صبح ہونے کے بعد ہائی وے کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔