اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایران :طیارے کی سڑک پرلینڈنگ،5 افراد زخمی

تہران(آن لائن ) ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والے طیارے میں 119مسافرسوارتھے،ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق مشہد سے اڑان بھرنے والے نجی کمپنی کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث اصفہان کی ایک سڑک پرایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ لینڈنگ کے بعد مسافروں اورعملے کے ارکان کو ہوابھری سیڑھیوں کی مدد سے طیارے سے باہرنکالا گیا۔ایمرجنسی لینڈنگ میں 5 مسافرمعمولی زخمی ہوگئے۔ایران میں طیارے کوفنی خرابی کے باعث اصفہان شہر کی ایک سڑک پرلینڈنگ کرنا پڑی۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی ہوائی کمپنیوں کے پاس موجود طیارے پرانے ہوچکے ہیں اورعالمی پابندیوں کے باعث اسپئیرپارٹس بھی نہیں خریدے جاسکے ہیں۔