اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مری والوںکی چالاکیاں بے نقاب،خود برف پھینک کر راستہ بند کرنے والے پولیس نے پکڑ لیے

مری (آن لائن ) سخت سردی اور برفباری میں لاکھوں سیاح مری میں پھنسے ہوئے ہیں اس بات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے ۔ مری کے رہائشیوں نے اپنی دیہاڑیاں لگانی شروع کر دیں۔ 50ہزار روپے ہوٹل کے کمروں کا اور مزید ظلم کھانے پینے کی اشیاء مہنگی بیچ کر کر دیا۔اس پر بھی جب جی نہیں بھرا تو راستے میں برف ڈال کر مدد کے نام پر ہزاروں روپے ہتھیائے۔ملزمان بھوربن روڈ پر برف پھینک کر پھسلن پیدا کرتے تھے، پھر پھنس جانے والی گاڑی کو نکالنے کے پیسے لیتے تھے سانحہ مری کے دوران شاہراہوں پر برف پھینک کر رکاوٹیں بنانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔مری میں پھنسے ایک سیاح نے تمام صورتحال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ مقدمہ پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضان کی مدعیت میں درج ہوا ،ایف آئی آر کے مطابق بھوربن روڈ پر نیلے رنگ کی جیپ پر نامعلوم مقامی افراد نے از خود برف بکھیری۔ سیاح کی گاڑی برف میں پھنس جاتی ہے تو وہ افراد جیپ سے ٹو کرکے نکالنے کے پانچ ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔ نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک پر پھیلائی گئی برف سے شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہوئی .نیوز الرٹ ٹیم نے مری کا دورہ کیا جس کے مزید کئی انکشافات بھی ہوئے۔۔۔مزید تفصیلات کیلئے نیوز الرٹ کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔