اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسلام آباد :برہنہ کرکے تشدد کیس ،لڑکی کا ملزمان کو پہچاننے سے انکار،ملبہ پولیس پر ڈال دیا

اسلام آباد(آن لائن ) متاثرہ لڑکی عدالت میں مکرگئی اور مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت تمام ملزمان کو شناخت کرنے سے انکار کردیا۔متاثرہ لڑکی نے کہا کہ پولیس نے یہ سارا معاملہ خود بنایا، میں نے کسی ملزم کو شناخت کیا نا ہی کسی کاغذ پر دستخط کیے، پولیس والے مختلف اوقات میں سادہ کاغذوں پر دستخط کرواتے،انگوٹھے لگواتے رہے، آج کے بعد میں پیش نہیں ہونا چاہتی۔ جج نے ہدایت کی کہ آپ کو پیش تو ہونا پڑے گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ای الیون واقعہ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر وکلاء کی مزید جرح کے لیے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔