منی بجٹ منظوری معاملہ، قومی اسمبلی کے اندر اور باہر اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(آن لائن ) پیپلز پارٹی (پی پی پی)، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر بڑی اپوزیشن جماعتوں نے حکمراں جماعت تحریک انصاف کو منی بجٹ کی منظوری کے معاملے میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت احتجاجی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ارکان کو بھی کل سے حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکیورٹی بھی غیر معمولی طور پر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔فراہم کردہ معلومات کے مطابق اپوزیشن منی بجٹ کے خلاف کل (بروز جمعرات) قومی اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی۔منی بجٹ کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے کارکنوں کو بھی پارلمینٹ کے سامنے جمع ہونے کی ہدایات کردی گئی ہے۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

+ 30 = 34