اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستان میں کیٹگری بی اور سی ختم ،کورونا پابندیوں میں نرمی

اسلام آباد(آن لائن ) نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کی ہدایت کے مطابق نئی ٹریول پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، کسی بھی ملک سے ویکسین شدہ غیر ملکی اور پاکستانی اب پاکستان آسکتے ہیں، نوٹیفکیشن جاری۔ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دیکھنا لازمی ہوگا، یورپی ممالک سے آنے والے فلائٹس کے مسافروں کا سو فی صد ریپڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، سعودی عرب ،عرب امارات اور قطر سے آنے والی کم از کم 50 فی صد فلائٹس کے مسافروں کا ریپڈ ٹیسٹ ہو گا، ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا مثبت آنے والے مسافر 10 دن قرنطینہ کریں گے، کورونا مثبت آنے والے مسافروں کا آٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔