اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مجرموں کے تبادلے کیلئے پاکستانی حکومت کا برطانیہ کے کیساتھ معاہدے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن ) حکومت پاکستان اور یو کے حکومت کے درمیان ہونے والے اس معاہدے سے پاکستان اور برطانیہ اپنے سزا یافتہ مجرمان کو ایک دوسرے کے ممالک واپس بھیج سکیں گے۔وزارت داخلہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی واپسی کے معاہدے سے متعلق وفاقی کابینہ کی تشکیل دی گئی خصوصی وزارتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، مجرمان کی واپسی کے معاہدے کو بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیا جائے گا۔ اور اس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر، سیکرٹری وزارت قانون اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔واضح رہے کہ مجرمان کی واپسی معاہدے سےمتعلق مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اکتوبر 2019 میں منعقد ہوا تھا۔