اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,484FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

صحت کارڈ سے اب ہر کوئی کسی بھی قسم کا آپریشن مفت کروا سکے گا ، گورنر پنجاب

صحت کارڈ سے اب ہر کوئی کسی بھی قسم کا آپریشن مفت کروا سکے گا ، گورنر پنجاب
سرائے عالمگیر (ای جے ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے امیدوار برائے ایم این اے چوہدری محمد الیاس این اے 71 کے ڈیرہ پر سرپرائز وزٹ کیا ۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیبات جاری ہیں اور جلد عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا ۔ اگر پاکستان میں پینے کے صاف پانی کو مکمل طور پر مہیا کر دیا جائے تو کئی بیماریوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ۔ صحت کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ صحت کارڈ سے اب ہر کوئی کسی بھی قسم کا آپریشن مفت کروا سکے گا اور اس کو پیسے ہونے یا نہ ہونے کی فکر نہیں ہو گی ۔ ٹیکنالوجی کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر چلتی ہوئی خبروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈیبیٹ کرنا ہر کسی کا حق ہے حکومت اپنے عوام کی بہتری کے مشن پر گامزن ہے ۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری محمد الیاس کے ہمراہ علاقے کی ممتاز سماجی ، سیاسی ، کاروباری شخصیات سمیت میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے بعد ازاں چوہدری محمد الیاس نے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا۔