اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

لاہور(آن لائن ) صحافی کے بہیمانہ قتل پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سیف سٹی کے کیمروں سے مدد لینے کا حکم بھی دیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کا نمبر LER 303 ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ پر نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ شملہ پہاڑی ڈیوس روڈ کے نزدیک پریس کلب کے باہر اپنی گاڑی میں موجود تھے ۔ گولیاں مارنے والے 2 ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ کار سوار موقع پر دم توڑ گیا۔