اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

’ ارطغرل غازی‘ میں ’ارتک بے‘ کا کردار ادا کرنیوالے ترک اداکار آئبرک پیکچن انتقال کر گئے

ترکی ( آن لائن ) آئبرک پیکچن 22 مئی 1970 کو پیدا ہوئے اور 2001 میں انہوں نے بطور اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔آئبرک نے بیشمار پراجیکٹس کیے لیکن ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارتک بے‘ کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ دیریلیش ارطغرل کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو

’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان بھی آئے تھے ۔

اداکار آئبرک پیکچن 51 برس کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔51 سالہ ترک اداکار آئبرک پیکچن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے،اکتوبر 2021 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر کینسر میں مبتلا کی تشخیص کی اطلاع مداحوں کو دی تھی۔

’ارتک بے‘ ارطغرل غازی کے دوسرے سیزن کا حصہ بنے اور پھر آخری یعنی پانچویں سیزن تک ’ارطغرل غازی‘ کے وفادار سپاہی کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیے۔2010 میں فلمSA پر انہیں نیشنل اور انٹرنیشنل فلم فیسٹولز میں ایوارڈ بھی ملے ۔انہیں 2012 کی ایک فلم میں انقرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔