کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کرپشن کرپشن کا شورمچانے والوں کی روز چوری پکڑی جارہی ہے،شہبازشریف

لاہور(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرمیں شہباز شریف نے عالمی ادارے کی رپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں۔ عمران نیازی کی وزارت اعظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ دنیا کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم چورہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کی 16 درجے تنزلی افسوسناک ہے۔ عالمی سطح پرملک کی بدنامی کا دکھ ہے۔ آٹا،چینی، بجلی، دواؤں، یوریا اورایل این جی سمیت ہرشعبے میں کرپشن ہوگی توپاکستان کرپشن انڈیکس میں 124 سے 140 پرکیوں نہیں جائے گا۔کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عالمی ادارے چور اور کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔