اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نیب کا چھاپہ مسرور میمن دو ساتھیوں اور بھاری خزانے کیساتھ گرفتار

کراچی (آن لائن ) نیب راولپنڈی کی کراچی میں بڑی کارروائی سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن دو ساتھیوں اور بھاری خزانے کیساتھ گرفتار اکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا

آپریشن میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ گئیں ،برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا،نیب نمائندگان نے بتایا کہ کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی ،رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں، رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں

، بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں ، برآمد ہونے والی اشیاء میں سونے کی اینٹیں ، بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال ،پاکستانی اور انڈین کرنسی شامل ہے ۔