اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

دوسری شادی کی خواہش ،بیوی نے شوہر کوگولی مار دی

راولپنڈی (آن لائن ) حد سے زیادہ محبت کا انجام ، راولپنڈی کے علاقے مصر یوٹ میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والے شخص کو بیوی نے گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئی۔پولیس کے مطابق ملزمہ روبینہ نے شوہر کو کمرے میں سوتے ہوئے قتل کیا، ملزمہ نے بارہ بور پسٹل سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے ذوالفقار موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی وجہ 50 سالہ شوہر کی جانب سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنا تھا۔سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے نوٹس لے کر ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور جائے وقوع سے اہم شواہد کو قبضے میں کرلیا ہے۔