اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستانی عوام کو صحت کارڈ جیسی سہولت سے فائدہ اُٹھانا چاہیے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ( آن لائن )پوری دنیا میں صحت کی سہولت سے بڑھ کر کوئی سہولت نہیں ، پاکستان میں بھی صحت عامہ کے مسئلے کو حل کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان عمران خان تھے ۔ اسلام آباد میں قومی صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ امیر کیلئے پرائیویٹ اسپتال اور غریب کیلئے سرکاری اسپتال رہ گئے جس سے سرکاری اسپتال کا معیار بھی گرتا رہا۔دیہات میں لوگوں کو صحت کی سہولیات میسر نہیں، دیہات کے اسپتالوں میں ڈاکٹر بھی نہیں جاتے، صحت کارڈ کے ذریعے کوئی بھی شخص نجی اسپتال میں علاج کے لئے جاسکتا ہے۔ہر خاندان کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولیات میسر ہونگی ، غریب بھی پرائیویٹ اسپتال میں علاج کیلئے جا سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ماضی میں حکمرانوں کو کھانسی بھی آتی ، تو علاج کیلئے باہر چلے جاتے ، پاکستان میں سسٹم صرف اشرافیہ کے لئے بن کر رہ گیا ۔ اب غریب کو بھی بہتر صحت کی سہولیات میسر ہونگی، صحت کارڈ جیسی سہولیات دنیا بھر میں کہیں نہیں۔