اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آٹا بحران سے بچنے کیلئے وفاق کی صوبوں کو فلور ملز کیلیے گندم کوٹہ بڑھانے کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک ) ملک میں جاری مہنگائی اور آٹے کی کمی کو دور کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری فوڈ کو ایک سرکاری مراسلے میں کہا ہے کہ سرکاری گندم کے وافر ذخائر کے باوجود گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان گندم کی تقسیم کے نظام میں بد انتظامی کی نشاندہی کر رہا ہے جس کا لامحالہ اثر قومی سطح پر آٹا قیمتوں میں اضافہ کی صورت بھی ہو سکتا ہے لہذاگندم کے معاملے کو قابو میں رکھنے کیلیے محکمہ خوراک گزشتہ سال کے انہی ایام کے برابر فلورملز کو یومیہ25 ہزار ٹن کے لگ بھگ سرکاری گندم فراہم کرے۔وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے پنجاب سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور سیکریٹری فوڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ وافر مقدار میں سرکاری گندم ذخائر کی موجودگی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں گندم کی دستیابی اور قیمت کا بحران بدانتظامی کی علامت ہے اور یہ آگے چل کر قومی سطح پر آٹا قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے لہذا صوبائی حکومتیں فوری طور پر فلورملز کیلئے سرکاری گندم کی ہر ممکن زیادہ ریلیز کو یقینی بنائیں۔