اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز

کراچی(آن لائن ) اب انتظار کی گھڑیاں ہو گئی ختم ۔آج شام 7 بجے 27 جنوری سے شروع ہونے والا ایونٹ 27 فروری تک جاری رہے گا۔ نیشنل اینڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق کراچی میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے جبکہ لاہور میں دوسرے مرحلے کے لیے تعداد کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جاسکا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جبکہ پہلے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہے جو شام 7 بجے شروع ہو گا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فاسٹ بولر محمد عامر کی ابتدائی میچ میں شرکت انجری کی ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے جس کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔