اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انصاف اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد میں فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،اس ملک نے ترقی نہیں کی جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو،پہلی بار ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے کوشش ہوئی۔وزیراعظم نے کہاکہ کرمنل نظام میں تبدیلی کا مقصد طاقتورکو قانون کے نیچے لانا ہے،فوجداری نظام میں اصلاحات رول آف لاکی جانب پہلاقدم ہے،فوجداری قانون میں اصلاحات سےعام آدمی کوفائدہ ہوگا۔پاکستان میں طاقتور اور عوام کیلئے الگ قانون بن گئے ،غریب کا سب سے بڑا جرم غربت بن گیا،جیلوں میں صرف غریب لوگ قید ہیں،پاکستان میں عام آدمی کا جرم اس کی غربت ہے، لیگل سسٹم ٹھیک نہ ہونے سے قانون کی حکمرانی ممکن نہیں۔