اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسحاق ڈار بطور سینٹر حلف اٹھانے کو تیار،واپس نہیں آ سکتا ویڈیو لنک پر حلف لیا جائے

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینٹ کا حلف اٹھانے کے لئیے چئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا۔کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بجھوا دی گئی ۔اسحاق ڈار نے خط میں لکھا کہ سینٹ انتخاب پر چیلنج کیا گیا معاملہ حل ہو گیا ہے۔سپریم کورٹ نے دسمبر 2021 میں سول اپیل مسترد کر دی تھی جس کے بعد ممبر شپ معطلی کا حکم نامہ معطل ہو چکا ۔ انھوں نے خط میں لکھا کہ ان کے بطور سینٹر حلف اٹھانے میں تمام تر قانونی رکاوٹیں دور ہو چکی ہیں لہذا اب وہ حلف اٹھانے کے لئیے تیار ہیں ۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کا لند ن میں علاج چل رہا ہے جس کی وجہ سے حلف لینے کے لئیے پاکستان آنے سے قاصر ہیں لہذا وڈیو لنک پر ان سے حلف لیا جائے ۔